ٹانک میں پولیس پیٹرولنگ گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ، سرچ آپریشن شروع

ٹانک میں پولیس پیٹرولنگ گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ، سرچ آپریشن شروع

ٹانک: جنوبی وزیرستان روڈ پر پولیس کی پیٹرولنگ اے پی سی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم متعلقہ حکام نے ابھی تک ہلاکتوں یا زخمیوں کی حتمی تعداد جاری نہیں کی۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ جانی نقصان اور دیگر تفصیلات سرکاری طور پر سامنے آنے کا انتظار ہے۔

More News