ماہِ صفر کا چاند 15 جولائی کو نظر آنے کا امکان، پہلی صفر 16 جولائی متوقع
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ماہِ صفر 1448 ہجری کا چاند 15 جولائی کی شام نظر آنے کے روشن امکانات ہیں، جبکہ پہلی صفر 16 جولائی بروز جمعرات ہونے کا امکان ہے۔
اعلامیے کے مطابق نیا چاند 14 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر پیدا ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 جولائی کی شام سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔
کراچی میں غروبِ آفتاب کے بعد چاند تقریباً 64 منٹ تک افق پر موجود رہے گا، جبکہ چاند دیکھنے کا آخری وقت رات 8 بج کر 28 منٹ تک ہوگا۔
تاہم ماہِ صفر کے آغاز سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کی شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔








