فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، جہاں ترک حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی، عسکری روابط اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے دورۂ ترکیہ کے دوران ترک عسکری اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے، پیشہ ورانہ روابط کے استحکام اور خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے، جبکہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع بھی پیدا ہونے کی توقع ہے۔

More News