ملک میں صرف 15 روز کا پیٹرول ذخیرہ باقی، تیل کمپنیوں کا حکومت سے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

ملک میں صرف 15 روز کا پیٹرول ذخیرہ باقی، تیل کمپنیوں کا حکومت سے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد: ملک میں پیٹرول کی ممکنہ قلت کے خدشات کے پیش نظر آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ موجودہ ذخائر صرف تقریباً 15 روز کی ملکی ضرورت پوری کرنے کے لیے کافی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق او سی اے سی نے وفاقی وزیر توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) علی پرویز ملک کو ارسال کیے گئے خط میں بتایا ہے کہ اس وقت ملک میں تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار میٹرک ٹن موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کا ذخیرہ موجود ہے۔ اگر درآمدی پیٹرول کے تین کارگو بروقت نہ پہنچے تو ملک میں پیٹرول کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ درآمدی پیٹرول کی کسٹمز کلیئرنس میں تاخیر، 66 ارب 70 کروڑ روپے کی عدم ادائیگی، طلب میں اضافہ اور مالی دباؤ سپلائی چین کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔

تیل کمپنیوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ فوری عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ پیٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور ممکنہ بحران سے بچا جا سکے۔

More News