بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن ایک ماہ میں کرائیں، نادرا کی والدین کو اہم ہدایت

بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن ایک ماہ میں کرائیں، نادرا کی والدین کو اہم ہدایت

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ بچوں کی پیدائش کا اندراج ایک ماہ کے اندر لازمی کرائیں تاکہ بچے کی قانونی شناخت بروقت یقینی بنائی جا سکے۔ نادرا کے مطابق یونین کونسل سے جاری ہونے والا کمپیوٹرائزڈ برتھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بچے کی بنیادی قانونی دستاویز ہے۔

نادرا نے بتایا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بھی متعدد علاقوں میں پیدائش کے اندراج کی سہولت دستیاب ہے۔ ادارے نے والدین پر زور دیا ہے کہ بروقت رجسٹریشن کرانے سے تعلیم، شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر سرکاری امور میں مستقبل کی مشکلات سے بچا جا سکتا ہے۔

ہیش ٹیگز:

More News