یو اے ای میں پاکستانیوں کے لیے صرف ای پاسپورٹ کا اجرا، نیا نظام 20 جولائی سے نافذ
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کے اجرا کے نظام میں اہم تبدیلی کر دی گئی ہے۔ پاکستانی سفارتی مشن کے مطابق 20 جولائی 2026 سے ابوظبی اور دبئی میں صرف ای پاسپورٹ (ای پاسپورٹ) کی نئی درخواستیں وصول کی جائیں گی، جبکہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ (ایم آر پی) کے لیے نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔
سفارتی حکام نے واضح کیا ہے کہ پہلے سے جاری شدہ ایم آر پی اپنی معیاد تک مکمل طور پر قابلِ استعمال رہیں گے اور انہیں فوری تبدیل کرانے کی ضرورت نہیں۔ حکام کے مطابق ای پاسپورٹ میں جدید الیکٹرانک چِپ موجود ہوتی ہے، جس سے سیکیورٹی، امیگریشن کلیئرنس اور بین الاقوامی سفری سہولتوں میں بہتری آئے گی، جبکہ آن لائن درخواست کی سہولت بھی بدستور دستیاب رہے گی۔








