صوابی میں ہیٹ اسٹروک سے 65 سالہ بزرگ جاں بحق
صوابی : خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں تمباکو کے کھیت میں کام کرنے والے 65 سالہ رحمت خان جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ ملک آباد کے علاقے جہگنات میں پیش آیا، جہاں بزرگ اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑے۔
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی، تاہم بزرگ جانبر نہ ہو سکے۔ ضروری کارروائی کے بعد میت کو قانونی ضابطے کی تکمیل کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔








