لوئر دیر اور مہمند میں دو ٹریفک حادثات، 28 مسافر زخمی
لوئر دیر:خیبرپختونخوا کے اضلاع لوئر دیر اور مہمند میں پیش آنے والے دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت مجموعی طور پر 28 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔
لوئر دیر کے علاقے شگوکس میں فلائنگ کوچ حادثے کا شکار ہونے سے 18 افراد زخمی ہوئے، جبکہ مہمند کی تحصیل پنڈیالی کے علاقے ڈھنڈ میں مسافر کوچ حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے۔ دونوں واقعات کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔








