خام تیل 90 ڈالر سے تجاوز کر گیا، آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ متوقع

خام تیل 90 ڈالر سے تجاوز کر گیا، آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ متوقع

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے آج ہونے والے فیصلے پر عوام کی نظریں مرکوز ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 90.19 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 84.20 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ توانائی ماہرین کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی اور تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات کے باعث قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔

پاکستان میں حالیہ قیمتوں میں اضافہ صرف تین روز کے لیے کیا گیا تھا، جبکہ آج پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا رہنے کی صورت میں ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان موجود ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیوں سے متعلق خدشات اور عالمی سپلائی چین پر ممکنہ اثرات نے توانائی مارکیٹ میں بے یقینی پیدا کر دی ہے۔ ماہرین کے مطابق دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل تجارت آبنائے ہرمز کے ذریعے ہوتی ہے، اس لیے وہاں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی قیمتوں پر فوری اثر ڈال سکتی ہے۔

More News