حکومت کا کفایت شعاری اقدامات بحال کرنے کا فیصلہ، پیٹرول کی قیمتیں روزانہ تبدیل ہونے کا امکان

حکومت کا کفایت شعاری اقدامات بحال کرنے کا فیصلہ، پیٹرول کی قیمتیں روزانہ تبدیل ہونے کا امکان

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کے باعث وفاقی حکومت نے ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتہ وار کے بجائے کاروباری دنوں (پیر تا جمعہ) روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل کا نیا نظام متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو نئی قیمتوں کا اعلان نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے متعلقہ وزارتوں اور کابینہ ارکان سے مشاورت مکمل کر لی ہے، جبکہ حتمی منظوری وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔ اگر ایندھن بچت مہم اور چار روزہ ورکنگ ویک نافذ کیا گیا تو قیمتوں میں تبدیلی ہفتے میں صرف چار دن تک محدود کی جا سکتی ہے۔

More News