سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے ہو گئے

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے ہو گئے

کراچی: پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ تازہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے ہو گئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 107 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 177 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی بہتری دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 3 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 21 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں آئندہ بھی اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔

More News