شدید بارشوں کے باعث موٹروے پولیس کی اہم ٹریفک ایڈوائزری، متعدد مقامات پر راستے بند

شدید بارشوں کے باعث موٹروے پولیس کی اہم ٹریفک ایڈوائزری، متعدد مقامات پر راستے بند

اسلام آباد: موٹروے پولیس نے شدید بارشوں اور مرمتی کاموں کے پیش نظر مختلف شاہراہوں پر سفر کرنے والے شہریوں کے لیے اہم ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ حکام کے مطابق بعض مقامات پر مسافر بردار گاڑیوں کے داخلے پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ کئی مقامات پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم-1 پر چارسدہ کے قریب کلومیٹر 504 پر شدید بارش کے باعث مسافر بردار گاڑیوں کا داخلہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے پہلے موسم اور ٹریفک کی صورتحال ضرور معلوم کریں۔

دوسری جانب ای-35 ہزارہ موٹروے پر ہائی وولٹیج بجلی کی لائن کی مرمت کے باعث 96 کلومیٹر جنوبی سمت، 95 کلومیٹر جنوبی سمت بیدڑہ اور 84 کلومیٹر شمالی سمت قلندرآباد کے قریب ٹریفک کا رخ متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے تاکہ مرمتی کام محفوظ طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، جاری کردہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں اور اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے محتاط ڈرائیونگ کو یقینی بنائیں۔

More News