سوال پختونخوا جواب بلوچستان ، شفیع جان صحافیوں کے ساتھ بحث میں الجھ گئے

سوال کے جواب میں ’’کالے چینل‘‘ کا ذکر، صحافیوں نے وزیر اطلاعات شفیع جان سے وضاحت طلب کرلی

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کی جانب سے سوال کے جواب میں ’’کالے چینل‘‘ کا ذکر کرنے پر صحافیوں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کرلی۔

صحافیوں نے کہا کہ وہ حکومت کی کارکردگی اور دیگر اہم معاملات سے متعلق سوالات کررہے ہیں، تاہم جواب دینے کے بجائے گفتگو کو کسی اور سمت لے جایا جارہا ہے۔

صحافیوں کا مؤقف تھا کہ میڈیا کا بنیادی کام سوالات اٹھانا ہے، جبکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی مسائل اور حکومتی کارکردگی سے متعلق سوالات کے جواب دے۔ کسی میڈیا ادارے کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے اصل معاملات پر وضاحت دینی چاہیے۔

صحافیوں نے وزیر اطلاعات سے مطالبہ کیا کہ اگر کسی چینل کے خلاف کوئی اعتراض یا شکایت ہے تو اس کی بنیاد واضح کی جائے، محض اختلاف رائے کی بنیاد پر میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنانا مناسب نہیں۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات شفیع جان اور صحافیوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، تاہم صحافی اپنے مؤقف پر قائم رہے کہ حکومتی نمائندوں کو صحافیوں کے سوالات کا سامنا کرنا چاہیے اور جواب دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔

More News