کراچی: یونائیٹڈ نے 70 سی سی موٹرسائیکل کی نئی قیمت جاری کر دی، کم بجٹ اور بہتر فیول ایوریج کے باعث صارفین کی توجہ حاصل۔
کراچی: پاکستان میں کم قیمت اور بہترین فیول ایوریج کے باعث 70 سی سی موٹرسائیکلیں بدستور صارفین کی پہلی ترجیح بنی ہوئی ہیں۔ اسی سلسلے میں یونائیٹڈ موٹرسائیکل نے اپنے مقبول 70 سی سی ماڈل کی نئی قیمت جاری کر دی ہے۔
کمپنی کے مطابق یونائیٹڈ 70 سی سی موٹرسائیکل کی نئی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ موٹرسائیکل کم بجٹ میں روزمرہ سفر کے لیے موزوں انتخاب ہے۔
یونائیٹڈ 70 سی سی کو مضبوط باڈی، کم ایندھن خرچ اور بہتر کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کا انجن بہتر مائلیج فراہم کرتا ہے، جس سے صارفین کے سفری اخراجات میں کمی آتی ہے۔
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ موٹرسائیکل کی مضبوط فریم، آرام دہ نشست اور ہموار سواری اسے شہری اور طویل دونوں طرح کے سفر کے لیے موزوں بناتی ہے، جبکہ ملک بھر میں آفٹر سیلز سروس اور اسپیئر پارٹس کی آسان دستیابی بھی اس کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہے








