علی پور: معمولی گھریلو تکرار پر میاں بیوی نے زہریلی گولیاں کھا لیں، شوہر جاں بحق جبکہ بیوی کو بروقت طبی امداد سے بچا لیا گیا۔
علی پور: تھانہ سٹی کی حدود میں معمولی گھریلو تکرار کے بعد میاں بیوی نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں، جس کے نتیجے میں شوہر جاں بحق ہوگیا جبکہ بیوی کی جان بروقت طبی امداد سے بچا لی گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق موضع گھلواں کی بستی کارچ والا کے رہائشی نادر کا اپنی اہلیہ سویرا سے جھگڑا ہوا، جس کے بعد نادر نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ اسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
شوہر کی وفات کی اطلاع ملنے پر اہلیہ سویرا نے بھی مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں، جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال علی پور منتقل کیا گیا، جہاں بروقت علاج سے اس کی جان بچا لی گئی۔
پولیس کے مطابق ورثا نے قانونی کارروائی کرانے سے انکار کرتے ہوئے متوفی کی تدفین کر دی۔








