پیٹرولیم ڈیلرز کی ملک گیر ہڑتال پر غور، آج رات سے پیٹرول پمپ اور مزدا ٹرانسپورٹ بند ہونے کا امکان۔

کراچی/لاہور: پیٹرولیم ڈیلرز کی ملک گیر ہڑتال پر غور، آج رات سے پیٹرول پمپ اور مزدا ٹرانسپورٹ بند ہونے کا امکان۔

کراچی/لاہور: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں ملک گیر ہڑتال پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق ڈیلرز کی اکثریت نے ہڑتال کے حق میں رائے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ مالکان کی جانب سے آج رات 12 بجے سے ہڑتال کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے، جبکہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن بھی کل صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کرنے کا حتمی اعلان کر سکتی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ اعلان پریس کانفرنس میں متوقع ہے۔

دوسری جانب لاہور میں پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شیر علی چوہدری نے بھی پیٹرول پمپ مالکان کی مجوزہ ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج رات 12 بجے سے مزدا گاڑیاں بھی سڑکوں پر نہیں آئیں گی۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے، کیونکہ اس سے ٹرانسپورٹ کا شعبہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔

More News