ڈیرہ اسماعیل خان اور باجوڑ میں دھماکے، سرکاری اسکول کی عمارت تباہ

ڈیرہ اسماعیل خان اور باجوڑ میں دھماکے، سرکاری اسکول کی عمارت تباہ

ڈیرہ اسماعیل خان: بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کے کمرے میں بارودی مواد کے باعث دھماکے کے نتیجے میں عمارت منہدم ہو گئی، تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں کمرے کو شدید نقصان پہنچا۔

دوسری جانب ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لوئی خرکی واڑہ ماموند میں نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کرکے گورنمنٹ پرائمری اسکول کی عمارت کو تباہ کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے اسکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

More News