بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 15خوارج جہنم واصل

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج ہلاک

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خوارج کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں۔ یہ کارروائیاں مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 15 خوارج ہلاک ہوئے، جبکہ کارروائیوں کے دوران خوارج کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے باعث خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے اور مختلف علاقوں میں ان کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

More News