معروف فٹبالر لیونل میسی کے والد انتقال کر گئے

لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

بی بی سی کے مطابق جارج میسی نے ہفتے کی علی الصبح ارجنٹینا کے شہر روزاریو کے ایک ہسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ لیونل میسی کے والد ہونے کے ساتھ ساتھ کم عمری سے ہی ان کے ایجنٹ اور کیریئر میں اہم ساتھی بھی رہے۔

جارج میسی نے اپنے بیٹے کے فٹبال کیریئر کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جب کم عمری میں لیونل میسی نے ایف سی بارسلونا کو جوائن کیا تو جارج میسی بھی ان کے ہمراہ اسپین منتقل ہوگئے اور ان کے کیریئر کے مختلف مراحل میں رہنمائی کرتے رہے۔

لیونل میسی نے اپنے شاندار کیریئر میں 8 مرتبہ بیلن ڈی اور، 4 چیمپئنز لیگ اور 10 لا لیگا ٹائٹلز جیتے۔ 2022 میں انہوں نے ارجنٹینا کو فیفا ورلڈ کپ کا فاتح بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا، جس تاریخی موقع پر ان کے والد جارج میسی بھی قطر میں موجود تھے۔

More News