روزانہ پھلوں کا خالص جوس پینے سے ڈپریشن میں کمی کا امکان، تحقیق
برطانیہ کی نیو کاسل یونیورسٹی کی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ روزانہ 100 فیصد خالص پھلوں کے جوس کا ایک گلاس پینے سے دماغی صحت کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اور ڈپریشن کی علامات میں کمی آنے کا امکان ہے۔
تحقیق میں ایسے افراد کو شامل کیا گیا جو پھلوں اور سبزیوں کا کم استعمال کرتے تھے۔ شرکا کو روزانہ پھلوں کے جوس یا اسموتھی کے استعمال کی ہدایت دی گئی۔ چار ہفتوں بعد دونوں گروپس میں پھلوں اور سبزیوں کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا، تاہم جوس استعمال کرنے والے افراد میں ڈپریشن اسکور نسبتاً کم پایا گیا۔
محققین کے مطابق سادہ غذائی تبدیلیاں ذہنی صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں، تاہم تحقیق کے نتائج کو حتمی علاج نہیں سمجھا جا سکتا اور مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔





