روسی صدر اور بحرینی ولی عہد کی پاکستان کو یومِ آزادی پر مبارکباد

روسی صدر اور بحرینی ولی عہد کی پاکستان کو یومِ آزادی پر مبارکباد

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی پر صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امن، خوشحالی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

روسی صدر نے کہا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی سے فروغ پا رہے ہیں، جبکہ دونوں ممالک سیاسی، تجارتی، اقتصادی اور انسانی ہمدردی سمیت مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ولادیمیر پیوٹن نے اہم علاقائی اور عالمی امور پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا بھی ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ روس اور پاکستان اپنے عوام کے باہمی مفاد میں دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

دوسری جانب بحرین کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے بھی پاکستان کے یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کو بھی یومِ آزادی کی مبارکباد کا پیغام دیا۔

More News