ہاکی ورلڈ کپ: 8 سال بعد پاکستان کا انگلینڈ سے پہلا مقابلہ

ہاکی ورلڈ کپ: 8 سال بعد پاکستان کا انگلینڈ سے پہلا مقابلہ

چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم آٹھ سال بعد ورلڈ کپ میں واپسی کر رہی ہے، جہاں قومی ٹیم اپنے پہلے میچ میں عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود انگلینڈ کا سامنا کرے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ہاکی ورلڈ کپ میں اب تک 8 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں۔ انگلینڈ نے 4 جبکہ پاکستان نے 2 میچز میں کامیابی حاصل کی، جبکہ 2 مقابلے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

پاکستان نے 1998 کے ہاکی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7-5 سے شکست دی تھی۔

ورلڈ کپ کے پہلے روز 3 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ دفاعی چیمپئن جرمنی اعزاز کا دفاع کرے گی۔ پاکستان ٹیم گروپ ڈی میں انگلینڈ، بھارت اور ویلز کے ساتھ شامل ہے، جہاں قومی ٹیم کو اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے سخت مقابلوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

More News