اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان، بعد ازاں منفی زون میں داخل

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان، بعد ازاں منفی زون میں داخل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا، تاہم بعد میں مارکیٹ اچانک منفی زون میں چلی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم ٹریڈنگ آگے بڑھنے کے ساتھ سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے رجحان کے باعث مارکیٹ میں منفی رجحان غالب آگیا۔

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی تھی، جب ہنڈرڈ انڈیکس 397 پوائنٹس اضافے کے بعد 1 لاکھ 80 ہزار 502 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی۔ امریکی ڈالر 277 روپے 62 پیسے کی سطح پر برقرار ہے۔

More News