راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں طغیانی

راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں طغیانی

راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل تیسرے روز موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں طغیانی آگئی، جبکہ خطرے کے پیش نظر سائرن بجا دیے گئے۔

مختلف علاقوں میں نمایاں بارش ریکارڈ کی گئی، سیدپور میں 66، گولڑہ میں 52، بوکرہ میں 65، پیرودھائی میں 63، چکلالہ میں 47 اور شمس آباد میں 50 ملی میٹر بارش ہوئی۔

نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کرگئی، جس کے بعد نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، صوابی اور نوشہرہ سمیت مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ شہریوں، مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

More News