چترال: اچال فیسٹیول، ڈی پی او کا وادی کالاش رومبور کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

چترال: اچال فیسٹیول، ڈی پی او کا وادی کالاش رومبور کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

رومبور: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر نے اچال فیسٹیول کے سلسلے میں وادی کالاش رومبور کا دورہ کیا اور فیسٹیول کے مقام سمیت اطراف میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

ڈی پی او نے ڈی ایس پی اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ فیسٹیول مقام، داخلی و خارجی راستوں اور مختلف سیکیورٹی پوائنٹس کا معائنہ کیا

اس موقع پر ممکنہ سیکیورٹی خدشات، پولیس نفری کی تعیناتی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو سیکیورٹی ڈیوٹی سے متعلق ضروری ہدایات جاری کی گئیں

ڈی پی او ریشم جہانگیر نے فیسٹیول کے دوران ڈرون کیمروں کے استعمال پر مکمل پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی

انہوں نے میڈیا کوریج کیلئے مقررہ اجازت نامے اور این او سی کی پابندی یقینی بنانے پر بھی زور دیا

More News