فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی بحران کے سفارتی حل پر گفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی بحران کے سفارتی حل پر گفتگو

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، بڑھتی کشیدگی اور بحران کے سیاسی و سفارتی حل کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے حالیہ سفارتی پیش رفت کا جائزہ لیا اور مختلف سفارتی اقدامات سے متعلق اپنے مؤقف اور آرا کا تبادلہ کیا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران علاقائی صورتحال کے مختلف پہلوؤں، موجودہ بحران کے ممکنہ اثرات اور کشیدگی کم کرنے کے لیے باہمی مشاورت کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔

عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دوطرفہ رابطوں اور تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں جانب سے سیاسی و سفارتی ذرائع کے ذریعے مسئلے کے حل کے لیے جاری کوششوں کو آگے بڑھانے اور باہمی مشاورت کا عمل مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

More News