پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے ہوگیا
کراچی: آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
24 قیراط فی تولہ سونا 5,200 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4,458 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 9 ہزار 67 روپے پر پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، 24 قیراط فی تولہ چاندی 210 روپے بڑھ کر 7 ہزار 379 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 52 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 547 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔








