ٹک ٹاکر گیلہ منہ قتل کیس میں اہم پیش رفت، تمام نامزد ملزمان گرفتار
پشاور: ٹیکسلا میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گیلہ منہ کے قتل کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق قتل میں ملوث 2 مرکزی ملزمان بھی گرفتار کیے جاچکے ہیں، جبکہ مقدمے میں نامزد ملزم کاشف کو پہلے ہی حراست میں لیا گیا تھا۔ واقعے سے متعلق مزید 20 افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 سہولت کاروں سمیت 4 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ فائرنگ میں ملوث مطلوب ملزمان کا تعلق دیر سے بتایا گیا ہے، جن کی معلومات مقامی پولیس کو فراہم کردی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ شمسو بی بی کو 14 اگست کو ٹیکسلا میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں مقتولہ کے بہن بھائی بھی زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔







