مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ، نئی قیمت 303 روپے 50 پیسے مقرر
اسلام آباد: مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 303 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
اوگرا نے مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ قیمت 300 روپے 85 پیسے سے بڑھا کر 303 روپے 50 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔
حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔ پٹرول کی قیمت 3 روپے 81 پیسے اضافے کے بعد 341 روپے 59 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 59 پیسے اضافے کے بعد 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔








