عدالتی احکامات پر عمل نہ ہوا تو 27 اگست کو اسلام آباد مارچ ہوگا، سہیل آفریدی
ہنگو: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے 27 اگست کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔
ابوبکر صدیق چوک میں اسٹریٹ موومنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ قانون نہیں ہوسکتا، عمران خان کے علاج سے متعلق تین ججز کے فیصلے کو نظرانداز کیا گیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر عدالتیں طاقتور لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لاسکتیں تو کمزوروں کو سزا دینے کا بھی حق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد ملک میں سب کے لیے یکساں قانون کا قیام ہے۔
وزیراعلیٰ نے پارٹی خواتین سے مبینہ بدسلوکی پر بھی سخت ردعمل دیا اور کہا کہ عمران خان کی بہن کے ایک ایک آنسو کی قیمت چکائیں گے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 27 اگست کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیا جائے گا اور اس مرتبہ 40 لاکھ افراد کو اسلام آباد لایا جائے گا۔








