اسحاق ڈار کا برطانیہ کا دورہ، اہم ملاقاتیں اور صومالی قزاقوں کے قبضے میں آئل ٹینکر کا معاملہ زیرِ بحث آنے کا امکان

اسحاق ڈار کا برطانیہ کا دورہ، اہم ملاقاتیں اور صومالی قزاقوں کے قبضے میں آئل ٹینکر کا معاملہ زیرِ بحث آنے کا امکان

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار برطانیہ کے دورے کے دوران برطانوی وزیر خارجہ ایڈملی بینڈ اور وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات سمیت صومالی قزاقوں کے قبضے میں موجود آئل ٹینکر کے معاملے پر بھی بات چیت ہوگی۔ اسحاق ڈار دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی آئیکوربوچوے سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتوں کے علاوہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تعاون اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

More News