آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایرانی فوج کی اعلیٰ قیادت، عسکری حکام اور سیاسی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقاتوں میں پاک ایران سرحدی تحفظ، مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز اور دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینا ہے۔








