خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، امیر مقام
وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کا ایک اہم مسئلہ ہے، جس کے حل کے لیے عالمی برادری کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت ملنا چاہیے۔
امیر مقام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔








