اسحاق ڈار ایس سی او سربراہانِ حکومت کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے تاجکستان پہنچ گئے

اسحاق ڈار ایس سی او سربراہانِ حکومت کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے تاجکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سربراہانِ حکومت کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے۔

تاجکستان پہنچنے پر تاجک وزیر توانائی و آبی وسائل نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔ اس موقع پر تاجکستان میں پاکستان کے سفیر عرفان احمد اور قومی رابطہ کار خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔

اسحاق ڈار دوشنبے میں ہونے والے ایس سی او سربراہانِ حکومت کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس 19 اور 20 اکتوبر کو منعقد ہو رہا ہے، جس میں رکن ممالک کے درمیان علاقائی تعاون اور باہمی روابط سے متعلق امور زیرِ بحث آنے کی توقع ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم علاقائی فورم ہے۔ پاکستان اس تنظیم کا فعال رکن ہے اور مختلف شعبوں میں رکن ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے اس کے اجلاسوں میں شرکت کرتا ہے۔

More News