اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن، 10 روز میں 190 مطلوب مجرمان گرفتار
اسلام آباد: پولیس نے عدالتی مفروران، عادی اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ستمبر کے پہلے 10 روز میں 190 مطلوب افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف جرائم میں مطلوب تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کے مطابق اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے سرچ اور کومبنگ آپریشنز کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔







