پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کیس کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت کو چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی سیاسی اجتماع میں سرکاری مشینری یا وسائل استعمال نہیں ہوں گے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا سے آئندہ سماعت پر بیانِ حلفی طلب کرلیا۔

حکم نامے کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے ایڈووکیٹ جنرلز کے دلائل مکمل ہوچکے ہیں، جبکہ آئندہ سماعت 14 ستمبر کو ہوگی۔ دیگر صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

More News