افغان مہاجرین کی واپسی کا نیا پلان، جیل نہیں ڈیپورٹیشن سینٹر بھیجا جائے گا

افغان مہاجرین کی واپسی کا نیا پلان، جیل نہیں ڈیپورٹیشن سینٹر بھیجا جائے گا

پشاور(محمد عارف )خیبرپختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کی واپسی کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو معمول کے مقدمات میں گرفتار کر کے جیل بھیجنے کے بجائے براہِ راست ڈیپورٹیشن سینٹر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔

حکومت کے مطابق واپسی کا عمل مرحلہ وار، قانون کے مطابق اور انسانی وقار کا خیال رکھتے ہوئے مکمل کیا جائے گا، جبکہ افغان باشندوں سے بدتمیزی، رشوت یا ناروا سلوک کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ اس سلسلے میں تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

More News