انتشاری سیاست ہی سومنات بنے گی، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کو سومنات بنانے کی سازش قوم مسترد کر دے گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ’’انتشاری ٹولے‘‘ کی سیاست ہی سومنات بنے گی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پر زور دیا کہ وہ صوبے میں دہشتگردوں کے حملے روکنے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے پر توجہ دیں۔
وفاقی وزیر نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات سے متعلق کہا کہ یہ مقدمات سیاسی نہیں بلکہ کرپشن کے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اور کارکنوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بانی سے کرپشن سے متعلق سوال کریں۔
احسن اقبال کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد سے متعلق سیاسی سرگرمیوں اور بیانات پر حکومتی حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔







