بھارت میں نوجوان بے روزگاری اور تعلیمی مسائل سے دوچار

بھارت میں نوجوان بے روزگاری اور تعلیمی مسائل سے دوچار

بھارتی سرکاری سروے کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 250 اضلاع میں 25 فیصد نوجوان نہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور نہ روزگار سے وابستہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں صرف 7 فیصد گریجویٹس ایک سال کے اندر ملازمت حاصل کر سکے، جبکہ 93 فیصد روزگار کے حصول میں کامیاب نہ ہو سکے۔

دی وائر کے مطابق ماہرِ اقتصادی تحقیق پروفیسر سونالدی دیسائی نے بھی بھارت میں بڑھتی بے روزگاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ میں بھارتی تھنک ٹینک کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ 15 سے 29 سال کی عمر کے 8 کروڑ 70 لاکھ بھارتی نوجوان تعلیم اور روزگار کے مواقع سے محروم ہیں۔

More News