ایرانی حملوں پر سعودی عرب کابینہ کا سخت ردعمل سامنے آ گیا

سعودی عرب کا قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کا اعلان

ریاض:: ویب ڈیسک

سعودی عرب نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر واضح کیا ہے کہ مملکت اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

یہ بات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کے ایک اہم آن لائن اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہی گئی۔ اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب اپنی سرزمین اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے سے گریز نہیں کرے گا اور دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

سعودی کابینہ نے مملکت کے فضائی دفاعی نظام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دفاعی افواج نے حالیہ حملوں کے دوران اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کو بروقت ناکام بنایا، جس کے باعث ممکنہ بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

اجلاس میں خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

More News