گورنر فیصل کریم کنڈی کی مولانا فضل الرحمان سے ون آن ون ملاقات

خیبرپختونخوا میں بدامنی پر تشویش، گورنر فیصل کریم کنڈی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاق

اسلام آباد :ویب ڈیسک

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان علیحدگی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی بدامنی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کو صوبائی حکومت کی امورِ حکومت سے عدم توجہی کا نتیجہ قرار دیا۔

رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

More News