ایف آئی اے کا غیر قانونی ٹریول ایجنسی کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ملزم گرفتار، 11 پاسپورٹس برآمد

ایف آئی اے کا غیر قانونی ٹریول ایجنسی کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ملزم گرفتار، 11 پاسپورٹس برآمد

پشاور(محمد عارف )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے صدر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران مختلف افراد کے 11 پاکستانی پاسپورٹس برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزم کی شناخت احمد خان کے نام سے ہوئی، جو مبینہ طور پر بغیر لائسنس غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا۔

حکام کے مطابق ملزم برآمد ہونے والے پاسپورٹس اپنے پاس رکھنے کا قانونی جواز یا لائسنس پیش نہ کر سکا، جس پر اس کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1974 کی دفعہ 6(جی) کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ برآمد شدہ پاسپورٹس اور دیگر مشتبہ اشیا اپنی تحویل میں لے لی گئی ہیں، جبکہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔

More News