ایف آئی اے کی نادرا آفس مردان میں کارروائی، دو مشتبہ ایجنٹ گرفتار

ایف آئی اے کی نادرا آفس مردان میں کارروائی، دو مشتبہ ایجنٹ گرفتار

مردان: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل مردان نے نادرا آفس مردان میں کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان نادرا اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی نادرا ریکارڈ اور قومی شناختی کارڈ کے حصول میں شہریوں کی معاونت کر رہے تھے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے موبائل فونز قبضے میں لے لیے ہیں جنہیں ڈیجیٹل فرانزک تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوایا جا رہا ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

More News