ایل پی جی کی قیمتوں میں 100 روپے فی کلو تک اضافہ

ایل پی جی کی قیمتوں میں 100 روپے فی کلو تک اضافہ

پاکستان میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 70 سے 100 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے رہنما علی حیدر نے بتایا کہ ایل پی جی کی ریٹیل قیمت 250 روپے فی کلو سے بڑھ کر اب 320 سے 350 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایران میں جنگ کے بعد سے ایل پی جی کی سپلائی کم ہو گئی ہے اور قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس یا عمان سے ایل پی جی کی فراہمی کا بندوبست کرے تاکہ قیمتوں میں استحکام لایا جا سکے۔

More News