محمود خان کا نام پی این آئی لسٹ میں شامل، عدالت نے جواب طلب کر لیا
پشاور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا نام پی این آئی لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت دو رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس ارشد علی کر رہے تھے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا نام بغیر کسی وجہ کے پی این آئی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، اور اس سلسلے میں پہلے بھی عدالت کو بتایا گیا لیکن کوئی رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔
جسٹس ارشد علی نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کا نام پی این آئی لسٹ میں شامل کرنے کی وجوہات کیا ہیں۔ وکیل نے جواب دیا کہ اس حوالے سے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کا فیصلہ بھی آیا ہے۔
عدالت نے فریقین سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت کو ملتوی کر دیا۔









