ایندھن کی مارچ کی ضروریات مکمل، اپریل کیلئے بھی منصوبہ بندی کرلی ہے: وزیر خزانہ

مارچ کے لیے ایندھن کی ضروریات مکمل، اپریل کے لیے منصوبہ بندی بھی مکمل

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے صورتحال تسلی بخش ہے۔ وزیر خزانہ کی زیرصدارت پیٹرولیم مصنوعات کی نگرانی سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ مارچ کی ایندھن کی ضروریات مکمل طور پر محفوظ کر لی گئی ہیں اور اپریل کے لیے فراہمی کو یقینی بنانے کی منصوبہ بندی بھی مکمل کر دی گئی ہے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ عالمی منڈی سے ایندھن کی مزید سپلائی کے ذرائع تلاش کیے جا رہے ہیں تاکہ ملک میں ایندھن کی تسلسل سے دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ گھبراہٹ میں خریداری یا غیر ضروری ذخیرہ اندوزی کی کوئی ضرورت نہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ 14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی دستیاب نہیں ہوگی، جس کے باعث اپریل میں پاور سیکٹر کی گیس کی ضروریات پوری نہیں کی جا سکیں گی، لہٰذا اپریل کے لیے متبادل منصوبہ بندی اہم ہوگی۔

More News