این ویڈیا اسکینڈل، امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنیک کی نوکری خطرے میں پڑ گئی
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا سے جڑے مبینہ اسکینڈل نے واشنگٹن میں سیاسی اور حکومتی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، جس کے بعد امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنیک کی وزارت بھی خطرے میں پڑنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاورڈ لٹنیک کو چِپ کی برآمدات پر کنٹرول کے معاملے میں مبینہ غفلت اور غیر ذمہ داری کے الزامات کا سامنا ہے۔ کانگریس کے ارکان نے سوال اٹھایا ہے کہ مبینہ چینی جاسوسی سے منسلک کمپنی کو این ویڈیا کی جانب سے چِپس فروخت کرنے کی اجازت کیوں دی گئی اور اس معاملے میں حکومتی نگرانی کا نظام کہاں تھا؟
امریکی میڈیا نے اس معاملے کو وائٹ ہاؤس سے جڑا ایک اہم اسکینڈل قرار دیا ہے، جس نے امریکی ٹیکنالوجی برآمدات اور قومی سلامتی سے متعلق خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
اس سے قبل مبینہ چینی جاسوس خاتون کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر این ویڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جینسن ہوانگ کے استعفے کی خبر بھی سامنے آئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق 63 سالہ ہوانگ پر ایک ایسی چینی کاروباری خاتون سے مبینہ تعلقات کے الزامات کے بعد دباؤ بڑھا تھا جس پر امریکی حکام کو چین کے لیے جاسوسی کا شبہ ہے۔
اس پیش رفت کے بعد این ویڈیا اسکینڈل امریکی سیاست، ٹیکنالوجی اور قومی سلامتی کے حوالے سے ایک اہم تنازع بن گیا ہے۔








