باڑہ میں امن و امان کی بحالی کے لیے سی سی پی او پشاور میاں سعید متحرک، 50 سے زائد افراد گرفتار

باڑہ میں امن و امان کی بحالی کے لیے سی سی پی او پشاور میاں سعید متحرک، 50 سے زائد افراد گرفتار

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ اور ملحقہ علاقوں میں پرتشدد مظاہروں اور توڑ پھوڑ کے واقعات کے بعد سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے علاقے کا دورہ کرکے امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی اقدامات کی نگرانی کی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق باڑہ بازار اور گردونواح میں امن بحال کرنے کے لیے پشاور پولیس نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اب تک پرتشدد واقعات اور توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے کے الزام میں 50 سے زائد افراد کو گرفتار کیے جانے کی اطلاع ہے۔

پشاور پولیس اور خیبر پولیس کے درمیان رابطوں اور کوآرڈی نیشن کو بھی مزید مؤثر بنایا گیا ہے، جبکہ پولیس کے اضافی دستے علاقے میں تعینات کرکے سکیورٹی اقدامات سخت کیے گئے ہیں۔

حکام کی جانب سے علاقے میں امن و امان کی بحالی اور مزید پرتشدد واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

More News