باجوڑ: لوسم میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، دو شہری زخمی

باجوڑ: لوسم میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، دو شہری زخمی

باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے لوسم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل نوراللہ شہید جبکہ دو شہری زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ لوئی سم کے حدود میں 173 ونگ ایریا کے علاقے لوسم میں بی ایچ او کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل نوراللہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

واقعے میں زخمی ہونے والے دونوں شہریوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

More News

Breaking

امریکہ کا افغان تارکین وطن کو پاکستان کے راستے افغانستان واپس بھیجنے کا منصوبہ، عدالتی دستاویزات میں انکشاف

امریکہ کا افغان تارکین وطن کو پاکستان کے راستے افغانستان واپس بھیجنے کا منصوبہ، عدالتی دستاویزات میں انکشاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے

Read More »