بجلی کے مہنگے بلوں سے نجات، سولر پینلز کی نئی قیمتیں جاری
اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سولر انرجی کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ مختلف شہروں میں اے گریڈ ڈاکیومنٹڈ سولر پینلز کی نئی قیمتیں بھی سامنے آ گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق قیمتوں کا انحصار شہر، برانڈ، سپلائر، درآمدی لاگت اور مارکیٹ میں دستیابی پر ہوتا ہے۔
تازہ نرخوں کے مطابق کراچی میں سولر پینلز کی قیمت 37 سے 43 روپے فی واٹ، لاہور اور ملتان میں 38 سے 44 روپے، راولپنڈی میں 39 سے 45 روپے، اسلام آباد میں 40 سے 46 روپے، پشاور اور کوئٹہ میں 40 سے 45 روپے جبکہ فیصل آباد میں 39 سے 44 روپے فی واٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خریدار خریداری سے قبل مختلف ڈیلرز سے قیمتوں کا موازنہ ضرور کریں، کیونکہ درآمدی اخراجات، ڈالر کی قدر اور طلب و رسد کے باعث سولر پینلز کی قیمتوں میں وقتاً فوقتاً تبدیلی آتی رہتی ہے۔








